Jul ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم، ایک عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر در اندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشمیر کے علاقے کپوارہ میں ایل او سی پر سیکورٹی فورسز نے جمعے کی علی الصبح عسکیریت پسندوں اور فورسز کے مابین فائرنگ ہوئی، گولیوں کے تبادلے کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند جاں بحق جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے اس پورے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس