عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i408185-عیدالاضحی_کے_موقع_پر_پاکستان_اور_ہندوستان_کے_درمیان_مٹھائیوں_کا_تبادلہ
عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۴:۴۴ Asia/Tehran
  • عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ

عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر ہندوستان کی طرف سے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پاکستان کی طرف سے پاکستان رینجرز نے اتوار کو مختلف سرحدی چوکیوں پر انتہائی خوشگوار ماحول میں مٹھائیوں کا تبادلہ کیا۔

ہندوستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف سرحدی چوکیوں پر بڑے ہی خوشگوار ماحول میں مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے فوجیوں نے حصہ لیا۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے سانبا، کٹھوعہ، آر ایس پورہ اور اکھنور سرحد کے ساتھ واقع چوکیوں پر مٹھائیوں کا تبادلہ کیا گیا۔