ہندوستانی وزیر اعظم نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر اشوک ستون کی نقاب کشائی کی
Jul ۱۱, ۲۰۲۲ ۲۳:۵۶ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر نصب قومی نشان اشوک ستون کی نقاب کشائی کی۔
سحر نیوز/ ہندوستان: وزیراعظم نے اشوک ستون کے قریب کی گئی پوجا ارچنا میں بھی شرکت کی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی اشوکا ستون کی نقاب کشائی کے موقع پر موجود تھے۔
نریندر مودی نے اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے تعمیراتی کام میں لگے مزدوروں سے بھی بات چیت کی۔
یہ اشوکا ستون کانسے کا بنا ہوا ہے اور اس کا وزن 9500 کلوگرام اور اونچائی ساڑھے چھ میٹر ہے۔ اسے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت کے وسط میں نصب کیا گیا ہے۔ اشوک ستون کو اس کی جگہ پر روکنے کے لیے اسٹیل کا ایک منچ بنایا گیا جس کا وزن 65 کلوگرام ہے۔