پاکستان اور ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ
پاکستان اور ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کرگئی۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا اور مثبت کیسز کی شرح 5.46 ریکارڈ ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 255 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 141 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 161 تھی جبکہ دیگر شہروں لاہور میں 39، اسلام آباد میں 14، پشاور میں 7 جبکہ حیدرآباد میں 3 افراد میں کوویڈ پایا گیا۔
ملک میں کورونا وائرس وبا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 330 فعال معاملے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 43 ہو گئے ہیں۔
ادھر ہندوستان میں کورونا وائرس وبا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 330 فعال معاملے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 43 ہو گئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 199 کروڑ 59 ہزار 536 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 10 لاکھ 64 ہزار 38 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔