مسئلہ کشمیر کے حل پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی تاکید
Jul ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عسکری کارروائیوں کے خاتمے کے لئے کشمیری عوام کا دل جیتنے اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ریاست میں ملی ٹینسی کا سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک کہ کشمیری عوام کے دل نہ جیتے جائیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پڑوسی ملک سے بات چیت کا سلسلہ نہ شروع کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ نہیں ہوگا، ہم پستے اور مرتے رہیں گے۔
انھوں نے کشمیری عوام پر بے جا سختیوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نہ صرف یہ کہ ریاست میں تیرہ جولائی کی چھٹی ختم کردی بلکہ لوگوں کو مزار شہدا پر جانے سے بھی روک دیا جو بہت بڑی غلطی ہے۔