Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان، 15 ویں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا تناسب 99 فیصد

سرکاری اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے پولنگ بوتھ پر 98.91 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

ہندوستان کے 15ویں صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے کل پیر کے روز نئی دہلی اور قانون ساز اسمبلی والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 99 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔

ریاستوں سے بیلٹ باکس سخت سکیورٹی کے درمیان دہلی پہنچنا شروع ہو گئے اور ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو ہوگی۔

صدارتی الیکشن 2022 کے ریٹرننگ آفیسر اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان  کے مطابق، 736 افراد بشمول 727 ایم پی اور نو ایم ایل ایز کو پارلیمنٹ ہاؤس کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ دینے کا حق تھا، جن میں سے 728 نے ووٹ ڈالا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اس بار صدارتی انتخاب میں کل 4796 ووٹرز تھے جن میں سے 99 فیصد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 63 میں ہوگی۔

نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی طرف سے خاتون امیدوار دروپدی مرمو اور اپوزیشن کی طرف سے یشونت سنہا دو صدارتی امیدوار میدان میں تھے جن کے درمیان سے محترمہ مرمو کی جیت کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس