کشمیر میں تصادم، تین کی موت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے تصادم میں تین افراد مارے گئے۔
وتر ہیل خان صاحب بڈگام میں 14 گھنٹے کی خونریز معرکہ آرائی کے دوران 3 عسکریت پسند مارے گئے تاہم ہندوستانی کی سکیورٹی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ لشکر طیبہ کے انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 3 عسکریت پسند مارے گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں منگل کی شام دیر گئے خان صاحب تحصیل ہیڈکوارٹر سے 5 کلو میٹر دور وتر ہیل مقام (گنڈ علی نائیک) میں کم سے کم 3 عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد مذکورہ گاؤں کا محاصرہ ہوا اور پھر اسکے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
دوسری جانب جموں و کشمیر پولیس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار کے حوالے سے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ سیکورٹی فورسز نے بدھ کو پلوامہ ٹاؤن میں تقریباً 25 سے 30 کلو گرام وزنی ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) برآمد کیا ہے اور اس طرح ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔