ہندوستان میں منکی پاکس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ
Aug ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
ہندوستان میں منکی پاکس میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھکر دس ہو گئی ہے۔
موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی میں منکی پاکس وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بئیس سالہ افریقی نژاد خاتون کا منکی پاکس ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے ایک ماہ قبل بیرون ملک سفر کیا تھا۔
خیال رہے کہ دہلی میں منکی پاکس کا پہلا کیس چوبیس جولائی کو رپورٹ ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں اب تک منکی پاکس کے دس کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ ہندوستان میں اس وائرس سے ایک موت بھی واقع ہو چکی ہے۔