Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ملک میں مفت تعلیم کی سہولت فراہم کئے جانے پر زور

دہلی کے وزیر اعلی نے ایک بار پھر پورے ملک میں مفت تعلیم کی سہولت فراہم کئے جانے پر زور دیا ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کی زندگی کا صرف ایک خواب ہے  وہ یہ کہ وہ اپنی زندگی میں ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک دیکھنا چاہتے ہیں ۔
دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک بنانے کے لئے پورے ملک میں اچھی اور معیاری تعلیم کی سہولتیں مفت فراہم کرنی ہوں گی ۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں اچھی اور مفت تعلیم نیز صحت کی سہولیات کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ دہلی کے وزیر اعلا اروند کیجریوال اس سے پہلے بھی ایک پریس کانفرنس میں یہ مطالبہ کرچکے ہیں کہ ملک میں غریبوں کو مفت اچھے علاج اور مفت تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔
اس پریس کانفرنس میں اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ مفت سہولیات فراہم کئے جانے سے ٹیکس دہندگان کے ساتھ دھوکہ ہوتا ہے، میں کہتا ہوں کہ غریبوں کے مفت علاج اور مفت معیاری تعلیم سے ٹیکس دہندگان کے ساتھ دھوکہ نہیں ہوتا بلکہ ٹیکس دینے والے جب یہ دیکھتے ہیں کہ ان کے ٹیکس کی رقم سے امیر دوستوں کے بڑے بڑے قرضے معاف کئے جارہے ہیں، تب وہ خود کو ٹھگا ہوا محسوس کرتے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مفت سہولیات فراہم کئے جانے کو مفت کی ریوڑی سے تعبیر کیا ہے جس پر اپوزیش بالخصوص عام آدمی پارٹی کا سخت ترین ردعمل سامنے آیا ہے۔

ٹیگس