Sep ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستانی آل راؤنڈر شریش رائنا نے کرکٹ کو خیرباد کہا

ہندوستان کے آل راؤنڈر کرکٹ کھلاڑی سریش رائنا نے کرکٹ کی دنیا کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے آل راؤنڈر کرکٹ کھلاڑی سریش رائنا نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ، آئی پی ایل میں کوئی خریدار نہ ملنے پر کرکٹ کی تمام اقسام کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سریش رائنا نے سماجی رابطے کے ویٹ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ملک کے لئے کھیلنا اور ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کرنا میرے لئے ایک اعزاز کی بات رہی ہے لیکن آج میں کرکٹ کی سبھی اقسام سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ سریش رائنا اس سے پہلے اگست دو ہزار بیس میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے چکے ہیں۔

رائنا آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگ کے اہم بلے باز شمار ہوتے تھے ۔ ان کا شمار آئی پی ایل کے ٹاپ اسکورنگ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ آئی پی ایل دو ہزار بائیس کے لئے ٹیموں کی تعداد آٹھ سے بڑھ کر دس ہوگئی ہے لیکن نیلامی میں رائنا کو کوئی خریدار نہ ملا، یہاں تک کہ ان کی اپنی ٹیم چنئی سپرکنگ نے بھی ان پر بولی نہیں لگائی۔

ٹیگس