ہندوستان میں ٹرین اور بھینسوں میں تصادم
Oct ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
ہندوستان کی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین وندے بھارت، بھینسوں کے ریوڑ سے ٹکراگئی
ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کو دن کے سواگیارہ بجے اس وقت پیش آیا جب ممبئی سے گاندھی نگر جانے والی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین وندے بھارت ریاست گجرات کے علاقے واٹو اور منی پور کے درمیان ریلوے لائن پار کرنے والی بھینسوں سے ٹکراگئ ۔
رپورٹ کے مطابق اس تصادم میں ٹرین کے انجن کوجزوی نقصان پہنچا لیکن مسافر محفوظ رہے۔ٹرین سے ٹکرا کر کئی بھینسیں ہلاک ہوگئیں جن کی لاشیں پٹری سے ہٹائے جانے کے بعد ٹرین نے اپنا سفر جاری رکھا اور وقت پر گاندھی نگر پہنچ گئی ۔
ممبئی سینٹرل اور ریاست گجرات کے گاندھی نگر کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کا گزشتہ ہفتے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے افتتاح کیا تھا ۔