Oct ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • مولانا عباس انصاری کا انتقال ہو گیا

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں بزر‍ گ عالم دین اور حریت کانفرنس کے سابق سربراہ محمد عباس انصاری انتقال کرگئے

سحر نیوز/ہندوستان: سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ معروف عالم دین جمعیت اتحاد المسلمین بانی اور حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین مولانا محمد عباس انصاری منگل کی صبح انتقال کرگئے 
مولانا عباس انصاری طویل عرصے سے علیل تھے ان کا انتقال منگل کو سری نگر میں ان کی اپنی رہائشگاہ میں ہوا -

اگر چہ وہ کافی عرصے سے علیل تھے لیکن پچھلے دو روز کے دوران کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی - ان کی نماز جنازہ اور آخری رسومات آج ہی ادا کردی گئیں جن میں بڑی تعداد میں لوگوں اور سوگواروں نے شرکت کی -

مولانا عباس انصاری کے انتقال پر کشمیر کی متعدد سیاسی و مذہبی اور سماجی شخصیات نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے-

مولانا عباس انصاری جہاں جمعیت اتحاد المسلمین کے بانی تھے وہیں وہ علیحدگی پسند جماعتوں کے مشترکہ اتحاد حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہ چکے تھے - انہوں نے شیعہ و سنی اتحاد کے لئے ہمیشہ کام کیا تھا 

ٹیگس