ہندوستان میں فضائی آلودگی میں پھر اضافہ
Nov ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی ایک بار پھر انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ۔
نئی دہلی سے ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق سینٹرل پلوشن کنٹرول بورڈ نے بتایا ہے کہ دہلی کے اکثر علاقوں میں اوسط فی گھنٹہ ایئر کوالٹی تین سو انیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی دارالحکومت کے آس پاس کے علاقوں میں پرالی جلانے کی وجہ سے آلودگی میں مزید اضافے اور اگلے تین دن تک فضائی آلودگی کی حالت انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے ۔