Nov ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان، بھارت جوڑو یاترا راجستھان میں داخل

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوگئی۔ یہ یاترا چار دسمبر تک اس ریاست میں رہے گی اور ضلع اگرمالوا سے راجستھان میں داخل ہوگی۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق بھارت جوڑو یاترا کے قائد راہل گاندھی آج صبح مہاراشٹر کے جلگاؤں جامود سے برہان پور ضلع کے بودرلی گاؤں پہنچے جہاں مقامی لوگوں نے اُن کا پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر کانگریس رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریسی رہنما پد یاترا کی شکل میں بودریلی گاؤں سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں اور پروگرام کے مطابق برہان پور ضلع کے جین آباد پھاٹا پر واقع سینٹ زیویئر انٹرنیشنل اسکول میں یاترا کا ’’ڈے کیمپ‘‘ ہوگا ۔ اس یاترامیں شامل ہونے کے لئے کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی دیر رات برہان پور ضلع پہنچیں گے۔ پرینکا گاندھی ہوائی راستے سے اندور پہنچنے کے بعد سڑک کے راستے برہان پور پہنچیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ وہ چوبیس اور پچیس نومبر کو یاترا میں شامل رہیں گی ۔ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ، ارون یادو، سریش پچوری اور کئی دیگر کانگریسی رہنما علاقے میں پہلے ہی سے موجود ہیں ۔

ٹیگس