کانگریس پارٹی کا بی جے پی حکومت پرالزام
کانگریس پارٹی نے چینی فوج کی دراندازی پر مرکز کی بے جی پی حکومت کی خاموشی کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: کانگریس پارٹی کی ترجمان سپریہ شری نیت نے دہلی پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کی فوجی دراندازی پر، مودی حکومت پر خاموشی کا الزام لگایا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی تشویشناک ہے۔
انھوں نے کہا کہ چینی فوج نے بقول ان کے، ہندوستانی علاقے کے اندر مستقل پناہ گاہیں بناکر ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔
کانگریس پارٹی کی ترجمان نے کہا کہ شمالی لداخ میں ڈیپسانگ کے علاقے میں چینی فوج نے بقول ان کے دو سو مستقل پناہ گاہیں بنارکھی ہیں اور چینی فوج نے یہ تمام پناہ گاہیں ایل اے سی سے، پندرہ کلومیٹر سے اٹھارہ کلومیٹر ہندوستان کے اندر بنائی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی فوجی پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں ہیں جبکہ بقول ان کے، مودی حکومت چینی فوج کو ہندوستانی سرحدوں سے نکال باہر کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں کر رہی ہے۔