ممبئی میں بی جے پی حکومت کے خلاف مظاہرہ+ ویڈیو
ممبئی میں مہاوکاس اگھاڑی نامی اتحاد نے حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی ریلی نکالی۔
سحرنیوز/ہندوستان: ممبئی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ریلی میں شیوسینا، کانگریس اورنیشنلسٹ کانگریس سمیت مہاوکاس اگھاڑی میں شامل سبھی سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب میں مہاوکاس اگھاڑی میں شامل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے عظیم شخصیات کی توہین، سرحدی تنازعات، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت ریاست کو درپیش اہم مسائل پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی۔
ریلی سے خطاب میں کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے مرکز کی بے جی پی حکومت پر ریاست مہاراشٹر کے خلاف سازشوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا ریاست کی عظیم شخصیات کی توہین کا سلسلہ بی جے پی کی قیادت میں شروع کیا گیا ہے۔
ریلی سے خطاب میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ ممبئی میں اس سے پہلے بھی ریلیاں نکلتی رہی ہیں لیکن یہ ریلی آج تک کی سب سے بڑی ریلی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم سب ریاست کے وقار کو بچانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔
شیوسینا کے سربراہ اور سابق وزیر اعلا ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ آج کی ریلی ایک آغاز ہے اور غداروں کے دفن ہونے تک ہم نہیں رکیں گے۔ ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے۔
ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف زبردست غم و غصے کا اظہار کیا۔