Dec ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • بھارت جوڑو یاترا

ہندوستان میں کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا بدھ کی صبح ہریانہ میں داخل ہوگئی

سحر نیوز/ ہندوستان: رپورٹوں کے مطابق راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا سترہ دن کے دوران راجستھان کے مختلف علاقوں سے گزرنے کے بعد بدھ کی صبح ضلع الور سے ریاست ہریانہ میں داخل ہوگئی ۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہریانہ میں داخل ہونے پر بھارت جوڑو یاترا کا زبردست خیر مقدم کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا میں شریک لوگ  ہریانہ کے سرحدی گاؤں منڈکا سے پندرہ کلومیٹر کا راستہ پیدل طے کرکے فیروز پور جھرکا پہنچے ۔ راجستھان میں اپنے سترہ دن کے سفر کے دوران بھارت جوڑو یاترا کے قائد راہل گاندھی نے مختلف اجتماعات سے خطاب کیا اور مختلف طبقات کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے ۔

راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا ہریانہ سے چوبیس دسمبر کو دہلی پہنچے گی ۔

 

ٹیگس