ہندوستان میں روسی مسافر طیارہ کی بم موجودگی کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ
ہندوستان میں ایک روسی مسافر بردار طیارے نے اس وقت ہنگامی لینڈنگ کی جب طیارے میں بم کے موجودہونے کی اطلاع جہازکے عملے کو ملی ۔ مسافر طیارے میں 240 مسافر اورطیارے کے عملے کے افراد سوار تهے .
سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستان میں ایک روسی مسافر طیارے کو اس وقت گجرات میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب جہاز کے عملے کومسافر بردار طیارے میں بم کی اطلاع ملی، یہ مسافر طیارہ روسی دارالحکومت ماسکو سے ہندوستانی ریاست گوا کی طرف جا رہا تھا جب آدھی رات اس طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔
ہندوستان میں روسی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ جہاز کے سارے مسافر خیریت سے ہیں۔
ہندوستان میں روسی سفارت خانے نے اپنے بیان میں بتایا کہ مسافر بردار طیارے میں بم کی موجودگی سے متعلق ایک ای میل موصول ہوئے جسے ہندوستان میں متعلقہ حکام اورگوا کے ائیر ٹریفک کنٹرول نظام کو بتایا گیا اور اس طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کےلئے تیاری کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مسافرطیارے کی ہنگامی لینڈنگ اورمسافروں کو اتارنے کے بعد سیکورٹی کی ٹیمیں ، بم ڈسپوزیبل اسکواڈ نے بم کو تلاش کرنے کا آپریشن شروع کر دیا۔