Jan ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  •  جاپان اور ہندوستان کی مشترکہ فوجی مشق

ہندوستان اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔

سحرنیوز/ ہندوستان: رپورٹ کے مطابق یہ مشقیں جاپان کے صوبہ ایباراکی میں واقع ہیاکوری ایئربیس کی مرکزیت میں ہو رہی ہیں۔ 
ان مشقوں میں جاپان کے چار ایف دو ٹریننگ جیٹ اور چار ایف پندرہ لڑاکا طیارے شامل ہیں جبکہ ہندوستانی فضائیہ کے چار سوخوئی تیس، دو سی سترہ طیارے اور ایک آئی ایل اٹھتر، ایئر ری فیولنگ طیارہ شامل ہیں۔
جاپان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ان گیارہ روزہ مشقوں کا ہدف، نئی دہلی اور ٹوکیو کے مابین دفاعی تعاون میں فروغ لانا ہے۔ جاپان نے بحر ہند اور بحیرہ جاپان میں چین کی بڑھتی فوجی سرگرمیوں کے مقابلے میں اتحاد کو بھی ان فوجی مشقوں کی ایک اور وجہ قرار دیا ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ ان فوجی مشقوں کو سن دو ہزار بیس کے آخری دنوں میں ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے یہ مشقیں دو سال کی تاخیر کے ساتھ اب جاکر منعقد ہوئی ہیں۔

ٹیگس