Jan ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • ہاکی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو شکست دیدی

ہندوستان ہاکی ورلڈکپ دو ہزار تیئیس سے باہر ہوگیا ۔

ہاکی ورلڈکپ دوہزار تیئیس کے ناک آؤٹ مرحلے کے ایک سنسنی خیز میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
بھونیشور میں کھیلے گئے اس میچ کے مقررہ وقت میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ  نے تین تین گول کئے ۔
میچ کے سترھویں منٹ میں ہندوستان کی طرف سے پہلا گول للت کمار اپادھیائے نے کیا ۔ اس کے بعد چوبیسویں منٹ میں سکھ جیت سنگھ نے دوسرا اور تیسرا گول چالیسویں منٹ میں ورون کمار نے کیا۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے پہلا گول اٹھائیسویں منٹ میں سیم لین نے ، دوسرا گول تینتالیسویں منٹ میں رسل کین نے اور انچاسویں منٹ میں تیسرا گول شان فائنڈلے نے کیا۔
مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے برابر رہنے کے بعد کھیل شوٹ آؤٹ کے مرحلے میں داخل ہوا ۔ اس مرحلے میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو پانچ چار سے شکست دے دی۔ 

ٹیگس