Jan ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں دو جنگی طیارے گر کر تباہ

مدھیہ پردییش کے علاقے مرینا کے پاس دو جنگی طیارے سکھوئی۔30 اور میراج 2000 گر کر تباہ ہو گئے۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیر ایئربیس سے اڑان بھری تھی جہاں فضائیہ کی مشقیں جاری ہیں۔ رپورٹ میں فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ کیا دونوں طیارے آپس میں ٹکرائے ہیں یا وجہ کچھ اور رہی۔

اطلاعات کےمطابق سکھوئی میں 2 پائلٹ اور میراج میں ایک پائلٹ موجود تھا۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دو پائلٹ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ جبکہ تیسرے پائلٹ کی تلاش میں ہیلی کاپٹر بھیجا گیا جس کا طیارہ مرینا ضلع کے پہاڑ گڑھ ترقیاتی بلاک کے جنگل میں گرا۔ لوگوں نے جہاز میں آسمان پر ہی آگ لگتے ہوئے دیکھا، اس کے بعد طیارہ تیز رفتاری سے زمین کی طرف آتے دیکھا گیا۔ اس وقت طیارہ واپسی کی پرواز پر تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ پائلٹ نے اپنی سمجھداری سے کیلارس اور پہاڑ گڑھ کے قصبوں کو حادثے سے بچایا ہے۔

ہندوستان کے فوجی ذرائع کے مطابق فوج نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو حادثے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے اور انہوں نے پائلٹس کی حفاظت کے بارے میں معلومات مانگی ہیں۔

دوسری جانب ایم پی کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے  جنگی طیاروں کے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس