Feb ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کہاں سے درآمد کر رہا ہے یورینیم؟

ازبکستان نے ہندوستان کو یورینیم برآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

سحر نیوز/ ہندوستان: ازبکستان کی سرکاری فیکٹری "نووائی یورینیم" مارچ 2023 سے ہندوستان کو یورینیم برآمد کرے گی۔
نووائی یورینیم ریاستی فیکٹری کے پریس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ نوائی یورینیم ریاستی فیکٹری اور ہندوستانی جوہری توانائی کی تنظیم ڈی اے ای کے درمیان 2019 میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق، مارچ 2023 سے قدرتی یورینیم، جو کہ ایک اسٹریٹجک خام مال ہے۔ اس ملک کو برآمد کیا جائے گا۔

اسی لئے ہندوستانی حکومت کے وفد نے سرکاری فیکٹری "نوائی یورینیم" کا دورہ کیا اور اس فیکٹری کے حکام سے یورینیم کی برآمد کے مسئلے پر بات چیت کی۔

سرکاری کارخانہ نوائی یورینیم اس وقت اپنی مصنوعات کینیڈا، امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان جیسے ممالک کو برآمد کرتی ہے۔
اس سرکاری فیکٹری نے 2023 اور 2026 میں یورینیم کی برآمد کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں جیسے
(Itochu) (Marubeni) (Cameco) اور (KHNP) کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ازبکستان یورینیم کے ذخائر کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں اور پیداوار کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔

ازبکستان میں کوئی جوہری پروگرام نہیں ہے اس لیے جو یورینیم نکالا جاتا ہے وہ برآمدی شعبے میں استعمال ہوتا ہے۔

ازبکستان کی جیولوجیکل ایکسپلوریشنز کی اسٹیٹ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک میں صرف دریافت اور ریکارڈ شدہ ذخائر کا تخمینہ 139,200 ٹن ہے.

ٹیگس