Mar ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ہندوستان نے براہموس نامی ایک درمیانی دوری تک مار کرنے والے سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستان کی فضائیہ نے براہموس نامی کروز میزائل کا یہ تجربہ بحیرۂ عرب میں اپنے ایک بحری جہاز سے کیا۔ یہ میزائل آواز کی رفتار سے تین گنا تیز رفتاری کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔ اس سے قبل براہموس کے اینٹی شِپ سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔

ہندوستان اپنے اس میزائل کو دیگر ممالک کی جانب برآمد بھی کر رہا ہے، گزشتہ برس ہندوستان نے اسی میزائل کے حوالے سے ایک معاہدہ فلپائن کے ساتھ کیا تھا جس کی مالیت تین سو پچھتر میلین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

براہموس نامی فضائی کمپنی در حقیقت ایک ہندوستانی روسی کمپنی ہے جو آبدوزوں، جنگی بحری جہازوں، طیاروں یا فائر پیڈ سے ہدف کی جانب داغے جانے کی صلاحیت کے حامل سپر سونک کروز میزائل تیار کرتی ہے۔ اس کمپنی کا قیام 1998 میں عمل میں آیا اور اُس کا نام ہندستان کی ندی برہما پُترا اور ماسکو کے نام سے ملا کر براہموس رکھا گیا۔

ٹیگس