May ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے صدر کے ذریعے جنسی استحصال کا معاملہ ، کھلاڑیوں کا دھرنا جاری

ہندوستان کی کشتی فیڈریشن کے صدر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے ذریعے خاتون کشتی کھلاڑیوں کا جنسی استحصال کئے جانے کے خلاف خاتون اور مرد پہلوانوں کا دھرنا دہلی میں گیارہویں روز بھی جاری ہے

سحر نیوز/ ہندوستان:ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی خاتون اور مرد پہلوانوں کے احتجاجی دھرنے کے پیش نظر ہندوستانی اولمپک کمیٹی کی صدر پی ٹی اوشا بدھ کو جنتر منتر پہنچیں اور دھرنے پر بیٹھی خاتون اور مرد کھلاڑیوں سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی 
پی ٹی اوشا نے جنتر منتر پر پہنچ کر خاتون اور مرد کشتی کھلاڑیوں سے بات چیت کی اس سے پہلے بھی پی ٹی اوشا کہہ چکی ہیں کہ پہلوانوں کو دھرنا نہیں دینا چاہئے اس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ 
پہلوانوں کا مطالبہ ہے کہ کشتی فیڈریشن کے صدر کے خلاف معاملہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے پہلوانوں کا کہنا ہے جب تک ڈبلیو ایف آئی کے صدر کو گرفتار نہیں کیا جاتا اس وقت تک ان کا دھرنا جاری رہے گا۔
یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ حکومت نے ابھی تک دھرنے پر بیٹھے پہلوانوں سے کوئی بات نہیں کی ہے دوسری جانب خاتون کشتی کھلاڑی ونیشن فوگاٹ نے وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں دھرنے کے وقت وزیرکھیل نے تحقیقاتی کمیٹی بنا کر اور کشتی فیڈریش کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرکے معاملے کو دبانے کی کوشش کی ہے۔ 

ٹیگس