May ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپٹیلز کی کامیابی

انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپٹیلز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو سات وکٹ سے شکست دے دی ۔

سحر نیوز/ ہندوستان: سنیچر کی رات دہلی میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے اس میچ میں رائل چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلز کے سامنے ایک سو بیاسی رن کا ہدف رکھا ۔ رائل چیلنجرز کی طرف سے مہی پال لومورو نے انتس گیندوں میں چھے چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے چون رن اور وراٹ کوہلی نے چھیالیس گیندوں میں پچپن رن اسکور کئے ۔ دونوں نصف سنچریوں کی مدد سے رائل چیلنجرز بنگلورو نے دہلی کیپیٹلز کے سامنے جیت کے لئے ایک سو بیاسی رن کا ہدف رکھا جو دہلی کیپیٹلز نے سولہ اعشاریہ چار اوور میں حاصل کرلیا۔

دہلی کیپٹیلز کی اس شاندار جیت کا سہرا سالٹ کے سر جاتا ہے جنہوں نے تینتالیس گیندوں میں آٹھ چوکوں اور چھے چھکوں کی مدد سے ستاسی رن بنائے۔ اس جیت کے بعد دہلی کیپیٹلز دس میچوں میں آٹھ پوائنٹ کے ساتھ نویں نمبر پرپہنچ گئے جبکہ رائل چیلنجرز دس میچوں میں دس پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں ۔

ٹیگس