May ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

ہندوستان کا MiG-21 لڑاکا طیارہ راجستھان کے ہنومان گڑھ میں گر کر تباہ ہو گیا جس کی وجہ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے تاہم پائلٹ اور کو پائلٹ محفوظ رہے۔

سحر نیوز/ہندوستان:  ہندوستان کی ریاست راجستھان کے ہنومان گڑھ میں پیر کی صبح ایک MiG-21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ بہلول نگر علاقے میں ایک مکان کے اوپر گرا۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کا پائلٹ محفوظ ہے۔ حادثے کے بعد گاؤں والوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔ طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی۔

واضح رہے کہ مگ 21 سنگل سیٹر طیارہ تھا۔ طیارہ گرنے سے چند منٹ قبل پائلٹ نے تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی۔ طیارہ تیزی سے زمین کی طرف بڑھنے لگا تو پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے لینڈنگ کی تاہم اسے بھی کچھ چوٹیں آئی ہیں۔

ٹیگس