Jun ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • حکومت لوگوں کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکے: کانگریس میڈیا انچارج

ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے اڈیشہ کے ٹرین حادثے کے تعلق سے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سچائی کو سامنے لانے کے لئے سی بی آئی سے نہیں ماہرین سے تحقیقات کرائے-

سحر نیوز/ ہندوستان : ہندوستان کی ریاست اڈیشہ کے ٹرین حادثے میں بڑی تعداد میں لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بعد کانگریس نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ اسے چاہیے کہ وہ اس حادثے پر آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرنے کے بجائے سچائی سامنے لانے کے لئے -سی بی آئی سے نہیں بلکہ ماہرین سے تحقیقات کرائے

کانگریس میڈیا انچارج جے رام رمیش نے حکومت کی جانب سے بالاسور ٹرین حادثے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کے اعلان کو سرخیوں میں اپنا نام چھاپنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حادثے سے متعلق رپورٹ آنے سے پہلے ہی سی بی آئی انکوائری کا اعلان لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے چند سوالوں کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا واقعی سی بی آئی اور این آئی اے ایسے واقعات میں کچھ کر پائیں گے۔ اس سے پہلے کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ تفتیشی ایجنسی کے بجائے ماہرین سے تفتیش کرائی -جانی چاہئے، نہ کہ حکومت کی ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لئے این آئی اے اور سی بی آئی کو ان معاملات میں ملوث کیا جانا چاہئے-

ٹیگس