Jun ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وفد کا دورہ کابل

افغانستان میں امدادی سامان کی ترسیل کے راستوں کا جائزہ لینے کے لئے، ہندوستان نے ایک فنی ٹیم کابل روانہ کیا ہے

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے نئی دہلی میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی توجہ اس وقت افغان شہریوں تک امداد پہنچانے پر مرکوز ہے نہ کہ سیاسی مسائل پر ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی، اقتدار میں واپسی کے بعد، نئی دہلی نے بہت سے دیگر ممالک کی طرح، سیکورٹی تشویش کے باعث افغانستان سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا تھا تاہم اب ایک فنی ٹیم کابل روانہ کی جا رہی ہے تا کہ اس ملک کے عوام کے مسائل اور ضرورتوں کا جائزہ لیا جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے طالبان کی جانب سے اقتدار پر قبضے کے بعد سے اب تک دوسری بار اپنی فنی ٹیم کابل روانہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر بھی افغانستان میں  وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل پر زور دیا تھا۔ ہندوستان نے افغانستان میں حقوق نسواں کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس