Jun ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سرکاری اسپتال میں دو دن میں 34 اموات، انتظامیہ نے شدید گرمی کو موت کی وجہ قرار دیا

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ایک اسپتال میں دو دن میں 34 افراد کی موت کی اطلاعات ملی ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں ضلع بلیا میں دو دن میں 34 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق اترپردیش میں بلیا کے ضلع اسپتال میں علاج کے دوران 15 جون کو 23 مریض دم توڑ گئے جبکہ 11 مریضوں کی موت 16 جون کو ہوئی۔ اس طرح دو دن میں 34 مریض چل بسے جس کے بعد اسپتال میں ہل چل مچ گئی۔ اس سلسلے میں بلیا کے سی ایم او اور ضلع اسپتال کے سی ایم ایس نے کہا ہے کہ یہ مریض بوڑھے تھے اور سنگین بیماریوں میں مبتلا تھے۔

اطلاعات کے مطابق بلیا کے سی ایم او نے ایک بیان میں کہا کہ گرمی میں شدت ہونے سے سنگین مریضوں کی حالت مزید بگڑ گئی ہوگی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس سلسلے میں سی ایم ایس اور سی ایم او کا دعویٰ ہے کہ ان مریضوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ان کا ٹیسٹ اور علاج کیا جارہا تھا لیکن علاج کے دوران ضلع اسپتال میں 2 دنوں میں 34 مریضوں کی موت ہوگئی۔

سی ایم ایس نے کہا ہے کہ ان افراد کی موت شدید گرمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

 

ٹیگس