کشمیر: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 عسکریت پسند جاں بحق
ہندوستان کی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان یہ تصادم پیر کی رات شروع ہوا ۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے پونچھ ضلع کے سندھرا علاقے میں ہندوستانی فوج نے ایک انکاؤٹر کے دوران چارعسکریت پسندوں کو مار گرائے جانے کا دعوی کیا ہے۔
سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان یہ تصادم پیر کی رات شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد ان پر نظر رکھنے کے لیے رات کی نگرانی کے دیگر آلات کے ساتھ ڈرون بھی تعینات کیے گئے تھے۔ اس کے بعد آج صبح ایک بار پھر سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کے ساتھ تصادم شروع ہوا۔
اس آپریشن کو ترنیترا آپریشن کا نام دیا گیا تھا ۔ جس میں فوج کے خصوصی دستے، راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکار دیگر فورسز کے ساتھ آپریشن کا حصہ تھے۔ مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔