ہندوستان: گیانواپی مسجد کیس کا فیصلہ محفوظ
Jul ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
گیانواپی مسجد معاملہ میں سماعت مکمل ہونے کے بعد الٰہ آباد ہائی کورٹ 3 اگست کو فیصلہ سنائے گا ۔
سحر نیوز/ ہندوستان: گیانواپی مسجد احاطہ کا سروے کرائے جانے کے فیصلہ پر اعتراض کرتے ہوئے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں مسلمانوں کی جانب سے داخل کی گئی عرضی پر آج سماعت مکمل ہو گئی۔ عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور فیصلہ سنانے کے لیے 3 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔ فیصلہ آنے تک اے ایس آئی سروے پر لگی پابندی کو برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یعنی سروے پر پابندی کا عبوری حکم اب 3 اگست تک اثرانداز رہے گا۔