Jul ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: منی پور معاملہ پر ہنگامہ آرائی جاری، راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

منی پور معاملہ پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سےہندوستانی پارلیمنٹ راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

سحر نیوز/ ہندوستان: منی پور معاملے پر بحث کے لیے نعرے بازی اور ہنگامہ شروع ہونے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

اپوزیشن پارٹیاں منی پور تشدد معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے مطالبے پر بضد ہیں ۔  اسی لئےراجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے نعرے بازی شروع کر دی۔ لگاتار ہنگامہ آرائی کے پیش نظر راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ ادھر، لوک سبھا میں بھی ہنگامہ ہوا، جس کے سبب اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

لوک سبھا میں جمعہ کو بھی وقفہ سوالات نہیں چل سکا اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ برلا نے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی، اپوزیشن کے ارکان نے نشست کے سامنے آ کر ہنگامہ شروع کر دیا۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ پچھلی بار 2019 میں تحریک عدم اعتماد لائی تھی، پھر اسی دن اس پر بحث ہوئی، اس بار ایسا کیوں ہوا کہ اب تک بحث شروع نہیں ہوئی۔

 

ٹیگس