Aug ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • منی پور جل رہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے: ملکارجن کھڑگے

کانگریس نے ایک بار پھر منی پور کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: اپوزیشن جماعتوں کے ایک وفد نے منی پور کی صورتحال پر آج اس ملک کی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور منی پور کے معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔

ہندوستانی اتحاد کے 31 ارکان نے صدر سے ملاقات میں منی پور میں جو کچھ دیکھا وہ صدر کے سامنے رکھا۔

کانگریس  کے صدر ملکارجن کھڑگے نے صدر مرمو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

منی پور جل رہا ہے اور وہاں کی صورتحال بہت نازک ہے لیکن حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ اس لیے صدر کو اس معاملے میں فوری مداخلت کرنی چاہیے اور وہاں امن کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد انڈیا کے نمائندوں نے 29 اور 30 ​​جولائی کو منی پور کا دورہ کیا تاکہ وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ وہاں ریلیف کیمپوں میں لوگوں کو کافی تکلیف ہو رہی ہے اس لیے صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ٹیگس