Aug ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • گیانواپی مسجد کا سروے جاری رہے، الہ آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

وارانسی کی گیانواپی مسجد کے سروے پر الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے نچلی عدالت کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں مسجد کے احاطہ کا سائنسی سروے کرانے کا حکم سنایا گیا تھا۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق وارانسی کی گیانواپی مسجد کے سروے پر الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے نچلی عدالت کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں مسجد کے احاطہ کا سائنسی سروے کرانے کا حکم سنایا گیا تھا۔
مسجد کمیٹی نے ضلعی عدالت کے احاطے کا اے ایس آئی سروے کرانے کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ پچھلی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے اے ایس آئی سے کہا تھا کہ سماعت ختم ہونے تک مسجد کا سروے شروع نہ کریں۔
واضح رہے کہ جولائی کے آخری ہفتے میں عدالت میں مسلسل دو دن تک فریقین کے دلائل چلتے رہے۔ دونوں جانب سے دلائل پیش کیے گئے۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے 27 جولائی کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

ٹیگس