Sep ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اڈیشہ میں بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت، 6 اضلاع میں دو گھنٹے میں 61 ہزار بار بجلی گری

ہندوستان کی ریاست اڈیشہ میں موسلا دھار بارش کے درمیان بجلی گرنے سے کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ذرائع ابلاغ سے آج ملیں رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کی مشرقی ریاست اڈیشہ میں ہفتے کے روز دوپہر کے بعد لگاتار موسلا دھار بارش جاری رہی اور اس درمیان آسمانی بجلی بھی گری۔ ریاست کے چھ اضلاع میں بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت ہوگئی۔

رپورٹوں کے مطابق ریاست کے قدرتی آفات کی روک تھام کے ادارے، او ایس ڈی ایم اے، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اطلاع دی ہے کہ ریاست میں ہفتے کی شام ساڑھے پانچ بجے تک بجلی گر نے کے تقریبا 61 ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔ او ایس ڈی ایم اے کی طرف سے مزید بتایا گیا کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں ہفتے کے روز آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت ہوگئی اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات نے بھی کہا ہے کہ ریاست کے ساحلی علاقے میں بجلی گرنے کے ساتھ ساتھ شدید بارش بھی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دن کے دوران اڈیشہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی اطلاع دی ہے۔

 

ٹیگس