Sep ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: 2024 کے انتخابی نتائج حیران کن ہوں گے، راہل گاندھی

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لئے 2024 کے انتخابی نتائج حیرانی سے بھرے ہوں گے۔

سحر نیوز/ ہندوستان : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ہندوستان کے اہم اور بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی حکمت عملی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ زعفرانی پارٹی کو  2024 کے لوک سبھا انتخابات میں سرپرائز دینے والے ہیں ۔

ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور تلنگانہ میں بھی ایک چانس ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن 60 فیصد لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ بی جے پی نے اپنی سرمایہ دارانہ  پالیسی کے ذریعے ہندوستان کی دولت و ثروت اور میڈیا وسائل پر مکمل کنٹرول حاصل کیا ہے ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست نے منی پور کو تباہ کر دیا ہے، اورجو میں نے منی پور میں دیکھا وہ پوری زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔

واضح رہے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات اس سال کے آخر میں ہونے والے ہیں۔

ٹیگس