Sep ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ، ہندوستانی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

ہندوستان کو کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی کا اثر برطانیہ میں بھی نظر آنے لگا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر کو اسکاٹ لینڈ میں گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع گوردوارے میں پہنچے تاہم انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

ہندوستانی ہائی کمشنر کو سکھ نوجوانوں نے گوردوارے کی پارکنگ میں ہی روک دیا۔

ہندوستانی ہائی کمشنر نے گاڑی سے اترنے کی کوشش کی تاہم سکھ نوجوانوں نے انہیں گوردوارے کی جانب جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں علیحدگی پسند تنظیم کے سربراہ نیجر سنگھ کے قتل کے بعد سے ہی ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ٹیگس