Oct ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • نئی دہلی میں کابل کے سفارت خانے کی سرگرمیاں جاری ہیں: ہندوستان

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں افغان سفارت خانے کی سرگرمیاں بند ہونے کی خبـر کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نئی دہلی میں کابل کے سفارت خانے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ نئی دہلی میں افغانستان کے سفارت خانے اور ممبئی اور حیدر آباد میں افغان قونصل خانوں کے عملوں کے ساتھ، رابطے جاری ہیں۔

باغچی نے کہا کہ ہندوستان افغان عوام کی امداد کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ کوششیں جاری رہیں گی۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ اس سے قبل نئی دہلی میں افغانستان کے سفارت خانے نے اعلان کیا تھا کہ افغان سفارت خانے کی سفارتی سرگرمیاں یکم اکتوبر سے بند ہوگئی ہیں۔

ہندوستان میں افغانستان کے سفیر نے بھی اعلان کیا تھا کہ افغان سفارتی عملے کے امور کو آگے بڑھانے، سفارتی سہولیات اور افغان سفارت کاروں کے ویزوں کی مدت بڑھانے میں حکومت ہندوستان کی جانب سے حمایت نہ کئے جانے کی بنا پر ہندوستان میں افغانستان کے سفارت خانے کی سرگرمياں بند کی جا رہی ہیں۔

ٹیگس