Oct ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری کے حوالے سے رحم کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

ہندوستان کی سپریم کورٹ کی بنچ نے، تمام متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی سپریم کورٹ نے دو ہزار دو کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے افراد کے قتل کے گيارہ مجرموں کو رہا کرنے میں اختیار کی گئی رحم کی اپیل کو، چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

گجرات حکومت نے تیرہ مئی دو ہزار بائيس کے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر گيارہ قصورواروں کو رعایت دی تھی۔ تمام مجرموں کی سزاؤں میں کمی کے بعد گزشتہ سال پندرہ اگست کو انہيں رہا کر دیا گیا تھا ۔ مجرموں کی رہائی کے بعد زبردست عوامی احتجاج ہوا تھا اور اسے انصاف کے ساتھ ظلم قرار دیا گیا۔

بلقیس بانو نے اگست دو ہزار بائيس میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں گجرات حکومت کے ذریعہ مجرموں کو سزا میں معافی دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

بلقیس کے علاوہ، ترنمول کانگریس ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ، سابق رکن پارلیمنٹ اور سی پی آئی ایم لیڈر، آزاد صحافی اور لکھنؤ یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر نے بھی اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ٹیگس