Oct ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2023: ہندوستان نے پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرایا، جیت کی لگائی ہیٹ ٹرک

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2023 کا بارہواں میچ آج ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں ہندوستان نے 7 وکٹ سے جیت حاصل کی۔ اس طرح ہندوستان نے موجودہ ٹورنامنٹ میں اپنی لگاتار تیسری جیت درج کرالی۔

سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے شہر احمد آباد میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن بنائے اور اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے 192 رن کا ہدف 30 اعشاریہ 3 اوور میں محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کرکٹ عالمی کپ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی یہ لگاتار آٹھویں جیت ہے۔

جسپریت بمراہ کو عمدہ گیند بازی پرفارمنس پر اس میچ کا مخصوص کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے7 اوور میں 19 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کرکٹ عالمی کپ 2023 کے 12ویں میچ میں ہندوستان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں پیچھے چھوڑدیا۔

 

ٹیگس