Nov ۲۹, ۲۰۲۳ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: چلتی ٹرین میں مسافروں کو زہر کھلادیا، درجنوں مسافروں کی طبیعت خراب

ہندوستان میں چینئی سے پالیٹنا (گجرات) جانے والی بھارت گورو ٹرین کے 90 مسافروں کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: پونا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج بدھ کے روز چینئی سے پالیٹنا (گجرات) جانے والی بھارت گورو خصوصی ٹرین کے 90 مسافروں کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق کچھ "زہرخورانوں" نے ان مسافروں کو اپنا شکار بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرین کو پونا اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ ٹرین کے پونا اسٹیشن پہنچنے کے بعد مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے شمال میں بعض اوقات خاص طور سے بسوں میں "زہرخورانوں" کا گروہ مسافروں کو زہر کھلا کر ان کے پیسے وغیرہ لوٹ لیتا ہے۔ زہر خوراں یہ حرکت چلتی بسوں میں انجام دیتے ہیں۔

ایک دیگررپورٹ کے مطابق مسافروں کو فوڈ پوائزننگ کی شکایت تھی۔

اطلاعات کے مطابق 50 منٹ کے بعد ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹرین گجرات میں منعقد ہونے والے ایک مذہبی پروگرام کے لئے خصوصی طور پر بک کی گئی تھی۔

 

ٹیگس