فلسطین کی حمایت میں نئی دہلی کے دیرینہ موقف پر تاکید
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو میں فلسطین کی حمایت میں اپنے ملک کے موقف پر زور دیا۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں فلسطین کی حمایت میں نئی دہلی کے دیرینہ موقف پر تاکید کی۔
ٹیلی فون پر ہونے والی اس گفتگو میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے بھی غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں کی المناک صورت حال پر افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے اسی طرح اپنے درمیان رابطے رکھے جانے سے اتفاق کیا۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے اسی طرح سوشل میڈیا نٹ ورک ایکس پر لکھا کہ انھوں نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اس گفتگو میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے غزہ اور غرب اردن کی المناک صورت حال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔