Dec ۱۶, ۲۰۲۳ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: جہاں رام مندر بن رہا ہے وہ رام جنم بھومی نہیں ہے، مولانا ارشد مدنی

جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ جہاں رام مندر بن رہا ہے وہ رام جنم بھومی نہیں ہے بلکہ بابری مسجد ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے ایک ہندوستانی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے رام مندر بنانے کا فیصلہ عقیدے اور اعتقاد کی بنیاد پر دیا تھا لیکن کسی مندر کو توڑ کر بابری مسجد نہیں بنائی گئی تھی۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رام مندر بنانے کے لئے جگہ دے دی لیکن یہ بات ثابت ہوگئی کہ جہاں آج رام مندر بن رہا ہے وہ جگہ رام جنم بھومی نہیں ہے، یہ بابری مسجد ہے نیز کسی مندر کو توڑ کر یہاں مسجد نہیں بنائی گئی۔

جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ فرقہ پرست ذہنیت مسلمانوں کو جینے کا حق نہیں دیتی، ہم اس کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنی مسجدوں کے بارے میں یہ دعوی کرتے ہیں ان میں کوئی بھی دعوی صحیح نہیں ہے اور بابری مسجد کے بارے میں بھی صحیح نہیں تھا۔

ٹیگس