Jan ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • اترپردیش حکومت نے مدارس کے اساتذہ کا مشاہرہ روک دیا

مرکزی حکومت کے بعد اب اترپردیش حکومت نے بھی مدارس کا مشاہرہ روک دیا ہے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: لکھنؤ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اتر پردیش حکومت نے مدارس کے اساتذہ کا مشاہرہ روک دیا ہے۔ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے بھی مدارس کے مشاہرے پر روک لگا دی تھی۔ پہلے مرکزی حکومت نے مدارس کے اساتذہ کا مشاہرہ روک دیا تھا اور اب یوگی حکومت نے بھی اس پر روک لگا دی ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق اب مرکزی اور ریاست اترپردیش کی حکومت کی طرف سے مدارس کے اساتذہ کو کوئی مشاہرہ یا اعزازیہ نہیں دیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اس فیصلے کے بعد مدارس کے تقریباً 25 ہزار اساتذہ کا اعزازیہ ختم ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مدرسہ ماڈرنائزیشن اسکیم، جو 1993-94 سے چل رہی ہے، مرکزی حکومت کی اسکیم ہے۔ اس کے تحت مدرسے میں ہندی، انگریزی، سائنس، ریاضی اور سماجیات پڑھانے کے لیے اساتذہ کا تقرر کیا گیا تھا۔  اس سکیم کے تحت 25 ہزار اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں اور گریجویٹ اساتذہ کو 6 ہزار روپے اور ماسٹر ڈگری کے حامل اساتذہ کو 12 ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ دیا جاتا تھا۔

سنہ 2016 میں سماج وادی پارٹی کے دور حکومت میں 2 ہزار اور 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس اضافے کے بعد گریجویٹ اساتذہ کو 8 ہزار  اور ماسٹر ڈگری والے اساتذہ کو 15 ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ دیا جانے لگا تھا۔

 

ٹیگس