Jan ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا جاری

راہل گاندھی کی قیادت ميں کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا جاری ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں دوسری بھارت جوڑو یاترا چودہ جنوری کو منی پورسے روانہ ہوئی اورآج تیسرے دن ناگالینڈ سے گزررہی ہے۔ راہل گاندھی نے ناگالینڈ کے کوہیما علاقے میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔انھوں نے اس پریس کانفرنس میں یاترا کے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ راہل گاندھی نے بتایا کہ بقول ان کے عوام پر مظالم بڑھ گئے ہیں اس لئے ان کی دوسری بھارت جوڑو یاترا، بھارت جوڑو نیائے یاترا کے نام سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے اپنی اس پریس کانفرنس میں یاترا کے دوران بس کے استعمال کی بھی وضاحت کی اور کہا کہ وہ یہ یاترا بھی پیدل ہی انجام دینا چاہتے تھے، لیکن فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے بیچ میں بس کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا لیکن زیادہ راستہ وہ پیدل ہی طے کریں گے۔ انہوں نے اپنی یاترا کے بارے میں کہا کہ یہ نظریات کی یاترا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس یاترا کے ذریعے انصاف کی بات عوام کے درمیان رکھنا چاہتے ہیں اور ان کی باتیں سننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا انصاف میں سماجی، اقتصادی اور سیاسی سبھی انصاف شامل ہیں اور وہ اپنی اس یاترا میں ہر قسم کی بے انصافی کا ایشو اٹھائيں گے ۔

ٹیگس