Jan ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • منی پور میں کوکی قبائل اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ، حالات کشیدہ

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں ایک بار پھر کوکی قبائل اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور کے تینگنوپال اور مورے اضلاع میں کوکی قبائل اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہيں۔ مورے میں کوکی قبائل کے افراد نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا - پولیس کا کہنا ہے کہ کوکی قبائل نے تین الگ الگ مقامات پولیس پر حملہ کیا ان واقعات کے بعد ریاستی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

ادھر ریاستی دارالحکومت امپھال میں بھی دیہی علاقوں کے رضاکاروں اور کوکی قبائل کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ہے۔

یاد رہے کہ منی پور میں پچھلے کئی مہینے سے حالات کشیدہ ہیں اور کوکی و میتئی قبائل میں فسادات کے دوران اب تک دسیوں افراد ہلاک اور دسیوں ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

ٹیگس