ہندوستان: تلنگانہ کے سابق نائب وزیر اعلیٰ یوم جمہوریہ کی تقریب میں بے ہوش + ویڈیو
Jan ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست تلنگانہ کے سابق نائب وزیر اعلیٰ محمود علی آج یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران بے ہوش ہوگئے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: آج ہندوستان میں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔ جنوبی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بھی حسب دستور یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریاست تلنگانہ کے سابق نائب وزیر اعلیٰ محمود علی بے ہوش ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق سابق نائب وزیر اعلیٰ محمود علی کو فوراً ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔