Feb ۰۱, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: دہلی میں صدیوں پرانے مزارات، مسجد اور مدرسے کو منہدم کردیا گیا

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے علاقے مہرولی میں عدالتی حکم نظر انداز کرتے ہوئے صدیوں پرانے مزارات، مسجد اور مدرسے کو سرکاری اتھارٹی نے منہدم کردیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے ایک جنوبی علاقے مہرولی میں واقع سینکڑوں سال پرانے مزارات، مسجد اور مدرسے کو بلڈوزر کی مدد سے منہدم کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہلی ڈیولپمینٹ اتھارٹی، ڈی ڈی اے، نے دہلی کے عللاقے مہرولی میں 13ویں صدی کی  ایک مسجد کو منہدم کر دیا۔ اتھارٹی کا دعویٰ ہے کہ یہ مسجد محفوظ جنگلات کی زمین پر بنی تھی لیکن مسجد سے وابستہ ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ان کو کوئی نوٹس نہیں ملا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات کو 4 بجے ڈی ڈی اے نے مہرولی کی شاہی عیدگاہ کے عقب میں واقع مدرسہ بحرالعلوم، مسجد اخوندجی اور قدیم قبرستان پر بلڈوزر چلا دیا۔

منتظمہ کمیٹی کے رکن مولانا نصر الدین کا کہنا ہے کہ یہ مسجد، مدرسہ قبرستان اور مزارات 500 سال سے زیادہ پرانے تھے جن کا سارا ریکارڈ موجود ہے۔

 

ٹیگس