Feb ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اترپردیش میں عدالت نے ایک اور مذہبی مقام ہندو فریق کے حوالے کردیا

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے علاقے باغپت میں 50 سال سے زیادہ پرانے ایک کیس میں اے ڈی جے عدالت نے ہندو فریق کے حق میں فیصلہ سنایا ہے اور مذہبی مقام کے مالکانہ حقوق اس کو دے دیئے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے باغپت میں "لکشاگرہ اور مزار" تنازع میں عدالت نے آج پیر کو فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ہندو فریق کو 100 بیگھہ زمین اور مزار کے مالکانہ حقوق ديئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے باغپت میں لکشا گرہ اور بدرالدین شاہ کے مزار کا تنازع 50 سال سے زیادہ عرصے سے چل رہا تھا۔

یہ تنازع 1970 میں اس وقت شروع ہوا جب مسلم فریق کی جانب سے مقیم خان نے لکشا گرہ ٹیلے کو بدرالدین شاہ کا مزار اور قبرستان بتاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ لکشا گرہ ٹیلے کی تقریباً 100 بیگھہ زمین پر مالکانہ حقوق کے سلسلے میں گزشتہ 53 برس سے یہ تنازع چل رہا تھا۔

 

 

 

ٹیگس