ہندوستان: ایک ریاستی وزیر موٹے ہونے کی وجہ سے تالاب میں پھنس گئے، ایک صارف نے لکھا "پتلے ہوئيے مہاراج" + ویڈیو
Feb ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست ناگالینڈ کے سیاحت اور اعلی تعلیم کے وزیر نیز بی جے پی لیڈر تیم جین امنا الونگ تالاب میں پھنس گئے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب مزے لئے۔
سحرنیوز/ ہندوستان: میڈیا رپوٹوں کے مطابق ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ کے سیاحت اور اعلی تعلیم کے وزیر تیم جین امنا الونگ Temjen Imna Along آج ایک تالاب میں ایسے پھنسے کہ اس سے باہر نکلنا دشوار ہوگیا۔ ان کے ساتھیوں نے بہت مشقت کی تب جاکر وزیر موصوف تالاب سے نکل پائے۔
اس واقعہ کا ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے جسے لوگ بہت پسند کر رہے ہیں اور اپنا رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ "پتلے ہوئيے مہاراج" جبکہ ایک دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ "ہمیں اپنے ملک میں ان جیسے لیڈران کی ضرورت ہے۔" ویڈیو دیکھئے: